سخت گیریہودی رْووَین رِیولین کے اسرائیل کے نئے صدر منتخب

بدھ 11 جون 2014 07:11

یرو شلم (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11جون۔2014ء ) اسرائیلی پارلیمان نے سخت گیر نظریات کے حامل تجربہ کار سیاستدان اور یہودی آباد کاری کی تحریک کے حامی سمجھے جانے والے رْووَین رِیولین کو نیا ملکی صدر منتخب کر لیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی کینیسٹ کہلانے والی 120 رکنی قومی پارلیمان کے ارکان نے رْووَین رِیولین کو موجودہ صدر شمعون پیریز کا جانشین چنا ہے، جن کے عہدے کی مدت جولائی میں پوری ہو رہی ہے ،پارلیمان میں صدارتی الیکشن کے لیے منتخب ارکان کے مابین رائے شماری صبح ہی شروع ہو گئی تھی۔

پہلے مرحلے کی رائے شماری میں کل پانچ امیدواروں میں سے کوئی بھی اکثریت حاصل نہیں کر سکی تھی۔

کسی بھی امیدوار کو جیتنے کے لیے کم از کم 61 ووٹ درکار تھے۔دوسرے مرحلے کی رائے شماری بھی خفیہ رائے دہی کے طریقہء کار ہی کے ذریعے مکمل کی گئی۔

(جاری ہے)

اس مرحلے میں رْووَین رِیولین کو 63 ووٹ ملے جبکہ ان کے حریف امیدوار اور ایک اور تجربہ کار سیاستدان مائر شیتریت کو 53 ارکان پارلیمان کی حمایت حاصل ہوئی۔رِیولین کا تعلق حکمران لیکوڈ پارٹی سے ہے اور نئے صدر کے طور پر ان کے انتخاب کے ساتھ اسرائیل میں سربراہ مملکت کا زیادہ تر رسمی لیکن بااثر عہدہ آئندہ ایک ایسی شخصیت کے پاس چلا جائے گا جو فلسطینیوں کی اپنی ایک آزاد اور خود مختار ریاست کے قیام کے خلاف ہے۔

متعلقہ عنوان :