ججزپارلیمانی کمیٹی کا اجلاس،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو سپریم کورٹ میں لانے اور اطہر من اللہ کو ایڈیشنل جج اسلام آباد ہائیکورٹ بنانے کی منظوری

بدھ 11 جون 2014 07:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11جون۔2014ء)اعلی عدلیہ میں ججزکا تقرر کرنے والی پارلیمانی کمیٹی نے جوڈیشل کمیشن کی سفارش پر عمر عطاء بندیال چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو سپریم کورٹ کا جج بنانے جبکہ اطہر من اللہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کا ایڈیشنل جج بنانے کی منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

ججز تقرر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس منگل کو چیئرمین رفیق رجوانہ کی سربراہی میں ہوا جس میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عمر عطاء بند یال کو سپریم کورٹ کا جج جبکہ اطہر من اللہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کا ایڈیشنل جج مقرر کرنے بارے تفصیل سے غور خوض کیا گیا اور بعد ازاں درج بالا ججوں کی منظوری دے دی گئی ہے ۔