احمد شہزاد نے بھی سنٹرل کنٹریکٹ پر اعتراض کردیا ، پرفارمنس دکھانے کے باوجود سنٹرل کنٹریکٹ کی اے کیٹگری نہ ملنے پر ناخوش

بدھ 11 جون 2014 04:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11جون۔2014ء) بیٹسمین احمد شہزاد فٹنس اور پرفارمنس دکھانے کے باوجود سنٹرل کنٹریکٹ کی اے کیٹگری نہ ملنے پر ناخوش ہیں اور انہوں نے بھی یونس خان کی طرح تاحال کنٹریکٹ پر دستخط نہیں کئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سے سنٹرل کنٹریکٹ میں اے کیٹگری نہ ملنے پر تجربہ کار بیٹسمین یونس خان کنٹریکٹ پر دستخط کرنے سے انکار کرچکے ہیں جبکہ احمد شہزاد بھی سنٹرل کنٹریکٹ کی اے کیٹگری نہ ملنے پر ناخوش ہیں،حالانکہ سمر کیمپ میں فٹنس ثابت کرنے والے کھلاڑیوں میں احمد شہزاد سرفہرست جبکہ پچھلے سات ماہ کے دوران ٹی ٹوئینٹی میں پہلی سنچری سمیت ون ڈے اور ٹیسٹ میں مجموعی طور پر پانچ سنچریز بناچکے ہیں۔

تاہم پی سی بی حکام کے مطابق احمد شہزاد نے کنٹریکٹ پر دستخط کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے اور انہیں آئندہ کارکردگی دکھانے پر اے کیٹگری دینے کی بھی یقین دھانی کرائی گئی ہے۔