نام نہادٹرین مارچ کی آڑمیں مسافروں کویرغمال بنانے کی اجازت نہیں دے سکتے ،سعدرفیق،شیخ رشیدپوری ٹرین بک کرائیں اورجہاں چاہیں خطاب کریں،ٹرین مارچ کیلئے انہیں سپیشل ٹرین کی آفرکی ہے،پارلیمنٹ ہاوٴس کے باہرمیڈیاسے گفتگو

بدھ 11 جون 2014 07:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11جون۔2014ء)وفاقی وزیرریلوے سعدرفیق نے کہاہے کہ نام نہادٹرین مارچ کی آڑمیں مسافروں کویرغمال بنانے کی اجازت نہیں دے سکتے ،شیخ رشیدپوری ٹرین بک کرائیں اورجہاں چائیں خطاب کریں،ٹرین مارچ کیلئے شیخ رشیدکوسپیشل ٹرین کی آفرکی ہے ۔پارلیمنٹ کے باہرمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کسی کو76سیٹیں دیکرپوری ٹرین یرغمال نہیں بنانے دیں گے ۔

(جاری ہے)

پاکستان ریلوے مسافروں کوبروقت منزل تک پہنچانے کی ذمہ دارہے ،عوامی ایکسپریس سے 500مسافرسفرکرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ خصوصی ٹرین میں منسٹرسلیونابھی دینے کوتیارہیں ۔شیخ رشیدپوری ٹرین بک کرائیں کرایہ اداکریں اورصبح سے شام تک خطاب کرتے رہیں اوراپناموٴقف پیش کریں ۔2بوگیاں بک کراکے پوری ٹرین کے مسافروں کومشکلات میں نہیں ڈالیں گے ۔شیخ صاحب خودبھی وزیرریلوے رہ چکے ہیں ،مسافروں کاخیال رکھناچاہئے ماضی میں ریلوے کویتیم خانہ بنادیاگیاتھا۔

متعلقہ عنوان :