عراق میں جناز ے کے دوران دھماکہ ، اکتیس افراد جاں بحق ، اٹھائیس زخمی

بدھ 11 جون 2014 07:06

بعقوبہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11جون۔2014ء) عراق کے مشرقی صوبہ دایالا کے قبرستان میں بم دھماکے کے نتیجے میں اکتیس افراد ہلاک اور اٹھائیس زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

صوبائی پولیس ذرائع نے بتایا کہ بم دھماکے صبح کے وقت دارالحکومت بغداد سے 65 کلو میٹر شمالی بعقوبہ میں ایک یونیورسٹی اساتذہ کو دفن کرنے کے موقع پر ہوا جس کے نتیجے میں جنازہ میں شامل اکتیس افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے اور اٹھائیس زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :