ڈرون کے بعد پائلٹ کے بغیر چلنے والا ہیلی کاپٹربھی تیار کرلیاگیا

بدھ 11 جون 2014 07:06

فلوریڈا (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11جون۔2014ء) بغیر پائلیٹ اْڑنے والے طیارے کے بعد ہیلی کاپٹرز بھی پائلیٹ کے محتاج نہیں کیونکہ امریکی ماہرین نے ہوابازکے بغیر ہی پرواز کرنے والا ہیلی کاپٹر ایجاد کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

جہاز کے پروں کے بعد ہیلی کاپٹر کی پنکھڑیوں کو بھی کنٹرول روم سے کنڑول کیاجائے گا، پائلیٹ ہو یا نہ ہو۔ہیلی کاپٹر کی پرواز میں کوتاہی نہیں آئے گی۔امریکی ماہرین کے مطابق اس انوکھے منصوبے پر دوہزار نو سے کام جاری تھا۔بلا آخر انہیں پلان میں کامیابی نصیب ہوئی۔ "انمینڈ وہیکل" نامی ہیلی کاپٹر فی الحال صرف زرعی میدان میں خدمات انجام دے گا مگر مستقبل میں اس سے اور بھی کام لئیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :