یوکرائن ، نئے صدر نے مشرقی علاقے سے شہریوں کوانخلاء کی اجازت دیدی

بدھ 11 جون 2014 07:03

کیف(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11جون۔2014ء)یوکرائن کے نئے صدر پیٹرو پوروشنکوف انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ملک کے جنگ زدہ مشرق سے شہریوں کے تحفظ کی خاطر علاقے سے انخلاء کی اجازت دیدی ہے۔ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر نے متعلقہ وزراء کو انسداد دہشتگردی کے زون میں نئے متاثرین سے بچنے کے تناظر میں علاقہ چھوڑنے والے شہریوں کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھانے کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

پوروشنکوف نے اپنی حکومت کو حکم دیا ہے کہ بے گھر افراد کے متوقع بہاؤ سے نمٹنے کیلئے مقامی حکام کو خوراک اور ادویات کے ساتھ ساتھ ٹرانسپورٹ بھی فراہم کی جائے۔صدر نے یہ فیصلہ وزراء داخلہ اور دفاع سمیت اعلیٰ فیصلہ سازوں کے ساتھ ملاقات کے بعد عوامی مفاد میں کیا۔یوکرائنی فوج ملک کے مشرق میں روس نواز باغیوں سے نمٹنے کیلئے اپریل کے وسط کے بعد فوجی آپریشن کیا جس میں 200سے زائد جنگجو اور شہری ہلاک ہوئے۔

متعلقہ عنوان :