ورلڈ کپ ہاکی : آسٹریلیا اور انگلینڈ نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا،گروپ بی کی دونوں ٹیموں کا فیصلہ آج ہوگا

بدھ 11 جون 2014 04:15

ہیگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11جون۔2014ء) ہالینڈ میں جاری ہاکی ورلڈ کپ میں آسٹریلیا اور انگلینڈ نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے جب کہ گروپ بی کی دونوں ٹیموں کا فیصلہ آج ہوگا۔

(جاری ہے)

ہالینڈ کے شہر ہیگ میں جاری ہاکی کے میگا ایونٹ میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہیں جب کہ گروپ بی سے سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کے لئے پہلا میچ ارجنٹائن اور جنوبی افریقہ کے درمیان اور دوسرے معرکے میں جرمنی اور جنوبی کوریا آمنے سامنے ہوں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز گروپ اے کے میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 جب کہ انگلینڈ نے سخت مقابلے کے بعد بیلجئم کو 2-3 سے شکت دے کر سیمی فائنل میں اپنی جگہ بنائی۔

متعلقہ عنوان :