صوبوں میں تفریق نہ کی جائے، وزیر اعظم نواز شریف ملک کو بچائیں،سید خورشید احمد شاہ ، جب تک صوبے مضبوط نہیں ہوں گے تب تک فیڈریشن مضبوط نہیں ہو گی، افتخار محمد چوہدری دو وزیر اعظم کھا گیا ،ریونیو بڑھانے پر توجہ دی جا ئے۔ ملازمین کی تنخواہیں بڑھائی جائیں ملک بھر میں مردم شماری اس وقت کی ضرورت ہے، انتخابی اصلاحات کی جائیں ، قائد حز ب اختلاف کا قومی اسمبلی میں بجٹ بحث میں اظہار خیال ، پیپلز پارٹی نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدوں کی ہیٹرک کی ، اپوزیشن قوم کو گمراہ نہ کرے اور حقائق کی بات کرے ،دانیال عزیز ،وفاقی ادارہ شماریات کو آزاد اور خود مختار بنایا جائے،اسد عمر، ملک میں بہتری لانے کے لیے مشکل فیصلے کرنے ہونگے، خبروں کی نہیں نظام کی تبدیلی لاناضروری ہے ،محبوب عالم
بدھ 11 جون 2014 07:21
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11جون۔2014ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ بجٹ سیاسی ڈاکو منٹ ہے عوام کی ضروریات اور ملکی وسائل کے مطابق بجٹ بنایا جاتا ہے، ایوان کی حاضری سے معلوم ہو رہاہے کہ ارکان اسمبلی نیبجٹ کو کتنی اہمیت دی ہے۔ پارلیمنٹ نے فیڈریشن کو مضبوط کیا اس کا کریڈٹ تمام سیاسی جماعتوں کو جاتا ہے،جب تک صوبے مضبوط نہیں ہوں گے تب تک فیڈریشن مضبوط نہیں ہو گی ،ریونیو بڑھانے پر توجہ دی جا ئے۔
ملازمین کی تنخواہیں بڑھائی جائیں تا کہ ملک میں ہونے والی مہنگائی کا مقابلہ کر سکیں ۔ ملک بھر میں مردم شماری اس وقت کی ضرورت ہے اور انتخابی اصلاحات کی جائیں ۔صوبوں میں تفریق نہیں کرنی چاہیے۔اسے لوگ برداشت نہیں کریں گے ،وزیر اعظم نواز شریف ملک کو بچائیں ۔(جاری ہے)
۔منگل کو قومی اسمبلی میں بجٹ برائے مالی سال2014-15 پر بحث کرتے ہوئے انہوں نے کہا ملک میں مارشل لاء لگے اور قانون سازی ہوتی رہی اور فیڈریشن کو کمزور کرنے کی کوشش کی گئی لیکن سیاسی جماعتوں نے فیڈریشن کی مضبوطی کے لئے کام کیا ۔
خورشید شاہ نے کہا کہ بجٹ پیش کرنے کے بعد لوہے اور دیگر اشیا کی قیمتیں بڑھانا قوم کے ساتھ اور پارلیمنٹ سے مذاق ہے۔ بجٹ پاس ہونے کے بعد قیمتیں بڑھاتے تو بھی ٹھیک تھا۔ اس وقت مناسب نہیں ہے ۔ لوہے سمیت دیگر اشیاء پر سیلز ٹیکس واپس لیا جائے ۔ ۔انہوں نے کہا کہ میڈیا بھی ایک طاقت ور ادارہ بن گیا ہے ۔ایک چینل کے حوالے سے کبھی حکومت فیصلے کرتی ہے تو کبھی ایک شخص کرتا ہے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت نے جی ڈی پی گروتھ کا ہدف پورا نہیں کیا اور زرعی گروتھ کم ہوئی ہے ۔پیپلز پارٹی کی حکومت آئی تو گندم اور چینی درآمد کی 2010 کے سیلاب کے بعد گندم کی اضافی فصل ہوئی ۔پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ گندم کو برآمد کیا ۔انہوں نے کہا کہ خورونوش کی اشیاء میں اضافہ ہوگیا ہے یہ کیسے عوامی بجٹ ہے۔قائد حزب اختلاف نے کہا کہ دس ماہ میں پھر300 بلین روپے تک قرضے پہنچ چکے ہیں۔
پٹرولیم پر لیوی کو مسلم لیگ (ن) جگا ٹیکس کہتی تھی اب خود جگا ٹیکس لگا دیا ہے۔ اس کو فوری ختم کیا جائے ۔ حکومت کی نجکاری پالیسی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ ایچ بی ایل اور او جی ڈی سی ایل منافع میں جار ہے ہیں ان اداروں کو نجکاری کی کوشش کی گئی تو پیپلز پارٹی ایوان کے اندر اور باہر بھر پور مزاحمت کر ے گی ۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں یو بی ایل سمیت کئی اداروں کو نجکاری کی گئی ملازمین کو بے روز گار کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ میٹرو بس منصوبے کے لئے28 ارب روپے کہاں سے آئے ہیں ۔پھر ایوان سے پاس بھی کرارہے ہیں۔ ۔انہوں نے کہا کہ کراچی سرکلر کے لئے200 ارب روپے چاہیے حکومت نے صرف 20 کروڑ روپے حکومت کو دئیے ہیں ۔ کارکردگی سے لوگوں کے دلوں میں ر ہتے ہیں ۔مستقبل میں حکومت میں آئیں یا نہ آئیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف بتائیں کیا اب ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم ہو گی وہ سپریم کورٹ میں جا کر کہتے تھے کہ بجلی کے سسٹم میں 22 ہزار میگاواٹ ہے جبکہ ملک کی ضرورت 15 ہزار میگاواٹ ہے 1ور افتخار محمد چوہدری دو وزیر اعظم کھا گیا ہے ۔ قائد حز ب اختلاف نے کہا کہ حکومت نے بھاشا ڈیم کے لئے60 ارب روپے رکھے ہیں اس میں سے 40 ارب روپے دے دیئے گئے ہیں۔884 ارب روپے صرف ایک پراجیکٹ کے لئے رکھے گئے ہیں جبکہ148 بجلی کے منصوبوں کے لئے5000 ارب روپے رکھے گئے ہیں جس میں سے ایک ہزار ارب روپے خرچ کئے ہیں۔خورشید شاہ نے کہا کہ ملک کی ایکسپورٹ بڑھی ہے ،پاک ایران گیس منصوبے پر کام شروع کرنا چاہیے اور امن وامان کو بہتر کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ایل این جی گیس کے قطرے سے معاہدہ پر نظر ثانی کی جائے ۔ریلوے کو مسلسل خسارے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ریونیو بڑھانے پر توجہ دی جا ئے۔انہوں نے کہا کہ ملازمین کی تنخواہیں بڑھائی جائیں تا کہ ملک میں ہونے والی مہنگائی کا مقابلہ کر سکیں ۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں مردم شماری اس وقت کی ضرورت ہے اور انتخابی اصلاحات کی جائیں۔بلوچستان کے لئے کم جبکہ لاہور کے تاریخی ورثے کے لئے 100 فیصد پیسے رکھے گئے ہیں ۔کراچی کے لئے 8 ارب روپے کے پراجیکٹ کے لئے20 کروڑ رکھے گئے ہیں جو کہ زیادتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ تھرکول کے20 ارب کے منصوبے کے لئے صرف 8 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں ۔لاہور اور سکھر کے لوگوں میں تفریق نہیں کرنی چاہیے۔اسے لوگ برداشت نہیں کریں گے ،وزیر اعظم نواز شریف ملک کو بچائیں ۔مسلم لیگ (ن) کے دانیال عزیز نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سابقہ حکومت کے دور میں وزیر خزانہ ہی نہیں تھا اور اداروں میں نااہل لوگوں کو تعینات کیا گیا اور موجودہ حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ ایک معاہدہ کیا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدوں کی ہیٹرک کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن قوم کو گمراہ نہ کرے اور حقائق کی بات کرے ۔
مسلم لیگ نواز کے دور حکومت میں قیمتیں نہیں بڑھیں حکومت نے بہت مشکل فیصلے کئے ہیں انہوں نے کہا کہ بجلی پر حکومت سبسڈی دے گی ڈیلوری کی سیاست چل نکلی ہے جبکہ صوبہ خیبر پختونخواہ کی حکومت نے کچھ کارکردگی نہیں دکھائی ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی اندر کی مالک سامنے آرہی ہے ان کا جمہوری روایات کا ادراک نہیں ہےتحریک انصاف کے اسد عمر خان نے کہا کہ ملکی بجٹ کی کسی کمپنی کا اکاؤنٹ نہیں بناتا بجٹ میں قوم کی عکاسی کرتا ہے لیکن بجٹ میں اپ کچھ بھی نظر نہیں آیا مئی میں 2.5 افراط زر آچکا ہے اور یہ آٹھ فصد تک جانا تھا اور ساٹھ فیصد مہنگائی بڑھ گئی ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں سرمایہ کاری کے بغیر مہنگائی کم نہیں ہوگی اور بچت کی شرح نمو کم ہوئی ہے ایکسپورٹ کا ٹارگٹ آٹھ فیصد رکھا تھا 2.4فیصد گروتھ ہوئی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیز کثیر زرمبادلہ بھیجتے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے دورحکومت میں 1.5 خسارہ تھا اور موجودہ حکومت کے دوران 10.2فیصد رہا ہے ۔ اسد عمر نے کہا کہ وفاقی ادارہ شماریات کو آزاد اور خود مختار بنایا جائے ایم کیو ایم کے محبوب عالم نے کہا کہ حکومت زکوة کے نظام کو بہتر بنائے ملک میں بہتری لانے کے لیے مشکل فیصلے کرنے ہونگے خبروں کی نہیں نظام کی تبدیلی لاناضروری ہے ۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
بدھ 11 جون 2014 کی مزید خبریں
-
ورلڈ کپ ہاکی : آسٹریلیا اور انگلینڈ نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا،گروپ بی کی دونوں ٹیموں کا فیصلہ آج ہوگا
-
احمد شہزاد نے بھی سنٹرل کنٹریکٹ پر اعتراض کردیا ، پرفارمنس دکھانے کے باوجود سنٹرل کنٹریکٹ کی اے کیٹگری نہ ملنے پر ناخوش
-
اگست میں بھارت اپنی ہاکی ٹیم پاکستان بھیجنے پر تیار،بھارتی ٹیم کامن ویلتھ اور ایشین گیمز کے درمیانی وقفے میں 15 سے 20 روز کیلئے پاکستان اّسکتی ہے،نریندر بٹرا
-
عالمی ویٹ باکسنگ چیمپئن عامر خان پاکستانی باکسروں کو ٹریننگ دینگے ، گلاسکو میں ہونیوالے کامن ویلتھ گیمز کی فائنل تیاریوں کیلئے باکسرز تیار کرینگے ، پاکستانی ٹیم برطانیہ کے عامر خان کے ذاتی جم میں ... مزید
-
ورلڈ کپ کی افتتاحی کک معذور نوجوان لگائے گا،برازیلین ڈاکٹر نیکولس کی حیرت انگیز ایجاد سے ناممکن کو ممکن بنانے کی تیاریاں مکمل۔ ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب جمعرات کو ساؤپاؤلو میں ہوگی
-
وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف سے صدر آزاد جموں وکشمیر سردار محمد یعقوب خان کی ملاقات،مسلہ کشمیر ، آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی کیلئے میگا پراجیکٹس لوڈ شیڈنگ سے استثنی اور ٹورازم سمیت اہم امور ... مزید
-
ای او بی آئی سکینڈل کیس،فریقین نے ای او بی آئی انتظامیہ کو چکوال میں اراضی کے حوالے سے اصل زرجمع کرادیا،مارک اپ دینے کی بھی حامی بھر لی،عدالت نے مذکورہ مقدمہ کو اصلی مقدمہ کے ساتھ لگانے کا حکم دیدیا
-
ججزپارلیمانی کمیٹی کا اجلاس،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو سپریم کورٹ میں لانے اور اطہر من اللہ کو ایڈیشنل جج اسلام آباد ہائیکورٹ بنانے کی منظوری
-
اسلام آباد ہائی کورٹ نے اینکر پرسن کے خلاف مقدمہ اندراج کی در خوا ست پر ایس ایچ او مارگلہ سے رپورٹ طلب کر لی، نجی ٹی وی چینل کی اینکر پرسن نے مارننگ شو میں توہین آمیز پروگرام نشر کیا ، عدا لت مقدمہ ... مزید
-
غازی رشید قتل کیس،چالان کی اہمیت برقرار رکھنے کیلئے سونا چوری کے الزام میں گرفتار تفتیشی افسر کو بحال کرنے پر غور شروع،ہارون الرشید غازی کے وکلاء افتخار چٹھہ کی گرفتاری کو بنیاد بناکر مشرف کے متعلق ... مزید
-
اورکزئی متاثرین کیمپ پر دہشتگردوں کا راکٹ لانچروں سے حملہ ،4افراد زخمی ، کئی خیمے تباہ ، کیمپ کو فوری خالی کرنے کی دھمکی ، نقل مکانی شروع ، خوف وہراس کی فضا پھیل گئی ، فورسز کی بھاری نفری تعینات
-
نام نہادٹرین مارچ کی آڑمیں مسافروں کویرغمال بنانے کی اجازت نہیں دے سکتے ،سعدرفیق،شیخ رشیدپوری ٹرین بک کرائیں اورجہاں چاہیں خطاب کریں،ٹرین مارچ کیلئے انہیں سپیشل ٹرین کی آفرکی ہے،پارلیمنٹ ہاوٴس ... مزید
-
لاہور، ”قومی وسائل قوم کی امانت“،وزیراعلیٰ کی ذاتی کاوش سے ایک لاکھ لیپ ٹاپ کی خریداری میں 8 کروڑ روپے کی بچت
-
بلوچ قوم پرست رہنمانواب خیربخش مری طویل علالت کے بعدانتقال کرگئے
-
جنوبی افغانستان میں5نیٹو فوجی ہلاک ہوگئے ،نیٹوکی تصدیق ،مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں، نیٹو فوجی فرینڈلی فائرنگ میں ہلاک ہوئے،افغان حکام ،سکیورٹی فورسز نے اہم طالبان کمانڈر عطا محمد کو گرفتار جبکہ ... مزید
-
یوکرائن ، نئے صدر نے مشرقی علاقے سے شہریوں کوانخلاء کی اجازت دیدی
-
عراق،موصل پر سینکڑوں شدت پسندوں کا حملہ ،شہر پر قبضہ کرلیا
-
میکسیکو،پولیس کو پک اپ ٹرک سے چھ لاشیں برآمد
-
ڈرون کے بعد پائلٹ کے بغیر چلنے والا ہیلی کاپٹربھی تیار کرلیاگیا
-
عراق میں جناز ے کے دوران دھماکہ ، اکتیس افراد جاں بحق ، اٹھائیس زخمی
-
سعودی عرب،اندھی عقیدت، عمرہ زائرین غلاف کعبہ کا نقصان کرنے لگے،غلاف کعبہ تیار کرنے والی فیکٹری نے مرمت کا شعبہ بنا لیا
-
چھتیس گڑھ ،جان بوجھ کر کوئی ریپ نہیں کرتا،ریاستی وزیر داخلہ
-
وائٹ ہاوس چھوڑنے سے دونوں میاں بیوی ٹوٹ کر رہ گئے،سابق امریکی خاتون اول،چیلسی کی تعلیم اور مکان کیلئے پونجی جمع کرنا پڑی: ہیلری کلنٹن
-
ایک اور سائنسی سنگِ میل، بھیڑ کے جینوم کا پورا نقشہ تیار کرلیاگیا ،نقشے کی مدد سے اس فارمی جانور کی صحت میں بہتری پیدا کر کے زیادہ بہتر گوشت اور زیادہ مقدار میں اون حاصل کا حصول ممکن ہو سکے گا،محققین ... مزید
-
نائجیریا،بوکو حرام نے مزید 20 لڑکیاں اغوا کرلیں
-
بھارت ، سیاحوں کی بس دریا میں جاگری ، تیرہ روسی سیاح ہلاک
-
قومی سلامتی کااجلاس ،سیاسی وعسکری قیادت کادہشتگردوں کیخلاف بھرپورکارروائی پراتفاق ، دہشتگردوں کوکھلی چھٹی نہیں دی جاسکتی ،حکومت عوام کے جان ومال اورسرکاری اثاثوں کاتحفظ یقینی بنائے گی، نوازشریف
-
کراچی ایئر پورٹ سے ملحقہ اے ایس ایف اکیڈمی پر دہشت گردوں نے ایک اور حملہ،تین اہلکار زخمی، سیکورٹی اہلکاروں کی کارروائی ، حملہ پسپا ،دہشت گرفرد فرار ہونے میں کامیاب،جدید ہتھیاروں سے لیس دہشت گردوں ... مزید
-
خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں جیٹ طیاروں کی بمباری، 25 دہشت گرد ہلاک،وادی تیراہ میں فضائی آپریشن کراچی ایئرپورٹ پر حملے میں ملوث دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا
-
سخت گیریہودی رْووَین رِیولین کے اسرائیل کے نئے صدر منتخب
-
قومی اسمبلی میں سانحہ کراچی اور سانحہ تفتان پر مذمتی قراردادیں متفقہ طور پر منظور،بہادر افواج اور بہادر سپوتوں کے باعث ملک کا دفاع ناقابل تسخیر ہے،خراج تحسین،تحقیقات کی جائے گی کہ کراچی میں بھاری ... مزید
-
کراچی ائر پورٹ کے کولڈ سٹوریج سے 8 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں، جاں بحق افراد کی تعداد 30 ہو گئی،لاشیں جھلس چکی ہیں ،شناخت ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے کی جائے گی۔ ۔ گمشدہ افراد کی لاشیں برآمد ہونے کے بعدورثاء ... مزید
-
بجلی کی کمپنیوں کی نجکاری کے بغیر نظام ٹھیک نہیں ہوسکتا،وزیراعظم،نجکاری کا عمل پہلے ہی تاخیر کا شکار ہے آئندہ جون تک مکمل ہونا چاہئے،نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس ،بجلی کمپنیوں کی نجکاری کا جائزہ ... مزید
-
آپریشن و مذاکرات دونوں کیلئے تیار ہیں ، کالعدم تحریک طالبان ، آج طالبان2007ء کے نہیں بلکہ 2014ء کے طالبان ہیں ، اپنے ساتھیوں کی رہائی کیلئے منصوبہ بندی کر رہے ہیں ، ہم جنگ کیلئے تیار ہیں لیکن یہ جنگ ہفتے، ... مزید
-
ڈاکٹرطاہرالقادری نے 23جون کوپاکستان آنے کااعلان کردیا،وطن واپسی کا حتمی اعلان آج ویڈیوکانفرنس کے ذریعے کریں گے ،آمدکے ساتھ ہی پہلے ہفتے میں ہی عوامی تحریک اورق لیگ کامشترکہ اجلاس اسلام آبادہوگا
-
سپریم کورٹ پاکستان نے دہشت گردی کے مقدمے میں مصالحت قبول کرنے کی درخواست پر محکمہ پراسکیوشن کو معاونت کیلئے طلب کرلیا، دہشت گردی ریاست کیخلاف جرم ہوتی ہے، اس میں مصالحت کیسے قبول کی جا سکتی ہے ،چیف ... مزید
-
عالمی بینک نے پاکستان کودومنصوبوں کیلئے 70کروڑڈالرفراہم کرنے کی منظوری دیدی ،60کروڑڈالرداسوڈیم ،10کروڑسندھ میں نہری نظام کیلئے بطورقرض فراہم کیاجائیگا،پاکستان کو2فیصدشرح سودکے ساتھ 25سالوں میں ... مزید
-
وزیراعظم محمد نواز شریف سے اسحاق ڈار کی ملاقات ،مالیاتی امورپر تبادلہ خیال کیاگیا
-
توقع ہے آئندہ چند برسوں میں بجلی کی پیداوار میں غیر معمولی اضافہ ہو جائے گا، عوام کی جان لوڈ شیڈنگ سے چھوٹ جائے گی،ممنون حسین،حکومت کی درست اقتصادی پالیسیوں کے ثمرات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں، روپے ... مزید
-
جسٹس جواد ایس خواجہ کی اہلیہ روبینہ جواد نے اپنے خلاف الزامات پرنجی چینل اور اینکر پرسن کو ہتک عزت کا لیگل نوٹس، تمام الزامات کو مسترد کردیا، وہ مدعا علیہان کے خلاف فوجداری اور دیوانی دعویٰ دائر ... مزید
-
حکومت بجلی کی طلب و رسد میں فرق کو کم کرنے کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کر رہی ہے،خواجہ محمد آصف ، مختلف قومی اہمیت کے منصوبوں پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے، حکومتی اقدامات کے باعث پچھلے سالوں کی نسبت ... مزید
-
پارلیمنٹ سکیورٹی امور انجام دینے والوں کے پاس ایس او پیز ہی نہیں ، سپیکرکا اظہارتشویش، پارلیمنٹ دہشتگردوں کا بڑا ہدف ہے،وہ پارلیمنٹ کو گھیر لیں تو کوئی باہر نہیں نکل سکتا ،سکھ کس طرح پریس کلب کی ... مزید
-
کراچی ائیر پورٹ حملے پر ہر محب وطن پاکستانی کو دکھ ہوا ،دعا ہے امن کے لئے ہماری کوششیں کامیاب ہوں،مریم نواز ،تعلیمی اخراجات واپسی کی سکیم کا پروگرام کسی پر احسان نہیں ہے،ہماری کوشش ہے وسائل کی کمی ... مزید
-
تعلیم کے شعبے کیلئے موجودہ بجٹ میں 3سو ارب رکھے گئے ہیں، سیکریٹری خزانہ،پچھلے سال رقم 2سو ارب تھی آئندہ سال 3سو ارب کا مزید اضافہ کیا جائیگا،اٹھارویں ترمیم کے ذریعے صوبوں کو زیادہ وسائل کی فراہمی ... مزید
-
حکومت نے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کی منظوری سے پہلے ہی منی بجٹ کی تیاریاں شروع کردیں، بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے یونٹ ، گیس کی قیمتوں میں100روپے فی ایم ایم بی ٹی یو تک اضافہ کرنیکا فیصلہ،ذرائع
-
”کراچی ائیر پورٹ پر دہشت گردی کا افسوسناک واقعہ“ شہباز شریف کاپنجاب کے شہید سکیورٹی اہلکاروں کے اہل خانہ کو 10لاکھ روپے مالی معاونت اور آشیانہ میں گھردینے کا اعلان، شہدا کے بچوں اور بچیوں کے تعلیمی ... مزید
-
مغوی رکن پنجاب اسمبلی رانا جمیل حسن مردان سے بازیاب،اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ پر پہنچ گئے، بھائی وکیل حسن کی تصدیق
-
کراچی ائر پورٹ پر طالبان حملے کے بعد غیر فعال طالبان رابطہ کار کمیٹی ایک بار پھر سرگرم ، رابطہ کارکمیٹی کاغیر معمولی اجلاس،پروفیسر ابراہیم اور مولانا یوسف شاہ کے درمیان طویل مشاورت،فیصلوں اور مشاورت ... مزید
-
صوبوں میں تفریق نہ کی جائے، وزیر اعظم نواز شریف ملک کو بچائیں،سید خورشید احمد شاہ ، جب تک صوبے مضبوط نہیں ہوں گے تب تک فیڈریشن مضبوط نہیں ہو گی، افتخار محمد چوہدری دو وزیر اعظم کھا گیا ،ریونیو بڑھانے ... مزید
-
ترکی کے وزیراعظم کا کراچی میں ائیرپورٹ پر دہشت گرد حملے پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار ،ترکی کی حکومت اور عوام دہشت گردی کے خاتمے کی جدوجہد میں پاکستانی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں،طیب اردوان کا وزیراعظم ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.