وائٹ ہاوس چھوڑنے سے دونوں میاں بیوی ٹوٹ کر رہ گئے،سابق امریکی خاتون اول،چیلسی کی تعلیم اور مکان کیلئے پونجی جمع کرنا پڑی: ہیلری کلنٹن

بدھ 11 جون 2014 07:07

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11جون۔2014ء)سابق امریکی خاتون اول اور سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے اپنے شوہر بل کلنٹن کے صدارتی منصب کی مدت ختم ہونے کے بعد وائٹ ہاوس سے نکلنے کے جذباتی منظر کا حوال سناتے ہوئے کہا ہے کہ '' 2001 میں وائٹ ہاوس چھوڑتے ہوئے میں اور میرا شوہر ٹوٹ کر رہ گئے تھے۔ ''ہلیری کلنٹن نے اس امر کا اظہار اپنے ایک تازہ انٹرویو میں کیا ہے۔

اپنے نٹرویو میں ہلیری نے اپنے مالی حالات کا ذکر بھی کیا ہے۔ ان کے مطابق ان دنوں مالی حالات ڈرا دینے والے تھے۔واضح رہے بل کلنٹن کے امریکی صدارت سے فراغت کے وقت دونوں میاں بیوی کی مشترکہ آمدنی 416039 امریکی ڈالر تھی۔ہلیری نے کہا ''ہمیں گھر رہن پر لینے اور چیلسی کی تعلیم کے لیے ملکر پونجی جمع کرنا پڑی تھی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ہلیری کلنٹن نے لیکچرز کے ذریعے روپیہ کمانے کا دفاع بھی کیا۔

سابق وزیر خارجہ کو اپنے گھریلو اخراجات اور بیٹی کی تعلیمی ضروریات پوری کرنے کے لیے ایک لیکچر سے دو لاکھ ڈالر سے پانچ لاکھ ڈالر ملا کرتے ہیں۔ہلیری نے کہا تقریروں اور لیکچرز سے پیسہ کمانا بڑی کاروباری کمپنیوں کے لابیسٹ اور مشیر بننے سے کہیں زیادہ بہتر ہے۔ انہوں نے بتایا دونوں میاں بیوی کو 11 ملین ڈالر کے قرض کی ادائیگی کرنا ہے۔امکانی طور پر اس قرضے کی وجہ بل کلنٹن کا مونیکا لیونسکی کے ساتھ سامنے آنے والا سکینڈل بنا تھا، جس کے لیے وکلاء کو بھاری فیس دینا پڑی تھی۔

خیال رہے ہلیری کلنٹن کی یاداشتوں پر مبنی کتاب ''ہارڈ چوائسز'' یعنی مشکل فیصلے کے نام سے جلد سامنے آنے والی ہے۔ اس کتاب اور انٹرویو کے ذریعے اندازہ ہو سکتا ہے کہ کتاب میں کن موضوعات پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :