بلوچ قوم پرست رہنمانواب خیربخش مری طویل علالت کے بعدانتقال کرگئے

بدھ 11 جون 2014 07:03

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11جون۔2014ء)بلوچ قوم پرست رہنمانواب خیربخش مری طویل علالت کے بعدانتقال کرگئے ۔خیبرپخش مری کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں زیرعلاج تھے جہاں وہ منگل کی رات انتقال کرگئے ،ان کی عمر86سال تھی ۔

(جاری ہے)

بلوچ قوم پرست رہنما1928ء میں بلوچستان کے علاقے کاہان میں پیداہوئے ،1970ء میں پہلی مرتبہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے جبکہ اس سے قبل 1950میں انہیں امیرقبیلے کاسردارمقررکیاگیاتھا۔وزیراعلیٰ سندھ اوردیگراعلیٰ حکام نے نواب خیبربخش کے انتقال پردکھ کااظہارکیاہے۔

متعلقہ عنوان :