اورکزئی متاثرین کیمپ پر دہشتگردوں کا راکٹ لانچروں سے حملہ ،4افراد زخمی ، کئی خیمے تباہ ، کیمپ کو فوری خالی کرنے کی دھمکی ، نقل مکانی شروع ، خوف وہراس کی فضا پھیل گئی ، فورسز کی بھاری نفری تعینات

بدھ 11 جون 2014 07:01

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11جون۔2014ء) ہنگو میں قائم اورکزئی متاثرین کیمپ پر دہشتگردوں کی راکٹ لانچروں سے حملے ، چار افراد زخمی کئی خیمے تباہ ، کیمپ کو فوری طور پر خالی کرنے دھمکی ، نقل مکانی شروع ، کیمپ میں خوف وہراس کی فضا ، فورسز کی بھاری نفری تعینات ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ پیر اور منگل کی درمیانی رات کو ایک درجن کے قریب نامعلوم دہشتگردوں نے ہنگو میں قائم متاثرین کیمپ پر چاروں طرف سے راکٹ لانچروں سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں چار متاثرین زخمی ہوگئے اور کئی خیمے بھی جل کر خاکستر ہوگئے

جس کے بعد سخت خوف وہراس پھیل گیا اور اورکزئی متاثرین کی نقل مکانی شروع ہوگئی ۔

اطلاعات کے مطابق ایک سو پچاس گھرانے نقل مکانی کرگئے ہیں ڈی پی او انو سعید کنڈی اور ڈپٹی کمشنر ہنگو نسیم انو سدوزئی نے پولیس اور لیوی کے بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اورجوابی کارروائی کی حملہ آوروں کو بھاگنے پر مجبور کردیا اور کیمپ پر سکیورٹی کے انتظامات سخت بنا دیا یاد رہے کہ دو روز قبل متاثرین کیمپ کو خالی کرنے کی دھمکی بھی دی گئی تھی ۔

متعلقہ عنوان :