متنازعہ سعودی عالم دین کا برطانیہ میں داخلہ بند

جمعرات 26 جون 2014 07:24

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26جون۔2014ء) برطانیہ نے سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے متنازعہ عالم دین محمد العریفی پر ان کے انتہا پسندانہ نظریات کی وجہ سے ملک میں داخلے پر پابندی عاید کردی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی دفتر خارجہ کے ایک ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں علامہ العریفی کے ملک میں داخلے پر اس پابندی کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ برطانوی حکومت معاشرے کے لیے خطرے کا موجب بننے والے افراد کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت دینے سے انکار پر کوئی معذرت نہیں کرے گی۔

متعلقہ عنوان :