چار بار کی ہاکی عالمی چیمپئن گرین شرٹس رواں سال ہونے والے ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے ساتھ ساتھ آئی ایچ ایف کی عالمی رینکنگ میں بھی ابتدائی 10ٹیمو ں میں جگہ نہ بنا سکی ، عالمی چیمپئن آسٹریلیا پہلے ، نیدر لینڈ دوسرے ، جرمنی تیسرے نمبر پر موجود ،وویمنز رینکنگ میں عالمی وویمن چیمپئن نیدر لینڈ کا پہلے نمبر پر قبضہ

جمعرات 26 جون 2014 07:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26جون۔2014ء) چار بار ہاکی کے ورلڈ کپ کے فاتح کا تاج پہننے والی پاکستانی ہاکی ٹیم اس بار ورلڈ کپ سے باہر رہنے کے ساتھ ساتھ آئی ایچ ایف کی جاری کردہ عالمی رینکنگ میں ابتدائی 10 ٹیموں میں بھی جگہ بنانے میں ناکام ہو گئی ہے۔انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی جانب سے جاری کی جانے والی رینکنگ میں پاکستان 11ویں نمبر پر ہے۔

(جاری ہے)

حالیہ ورلڈکپ جیتنے والی آسٹریلین ٹیم پہلے اور فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی نیدرلینڈز کی ٹیم دوسرے نمبر پر ہے۔ایف آئی ایچ کے مطابق ورلڈ کپ میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ارجنٹائن 11ویں نمبر سے 7 ویں نمبر پر آ گئی ہے۔جرمنی تیسرے، بیلجئم چوتھے اور انگلینڈ پانچویں پوزیشن پر آ گئی ہیں جب کہ ہندوستان کی عالمی رینکنگ نو ہے۔وومینزرینکنگ میں فائنل جیتنے والی نیدر لینڈز کی ٹیم پہلے نمبر پر ہے۔

متعلقہ عنوان :