طاہرالقادری کی رہائش گاہ کے باہردوبارہ بلاکس رکھ دیئے گئے ،بیرئیربھی لگ گئے

جمعرات 26 جون 2014 07:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26جون۔2014ء)تحریک منہاج القرآن کے سربراہ طاہرالقادری کی رہائش گاہ کے باہردوبارہ بلاکس رکھ دیئے گئے ،بیرئیربھی لگ گئے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق طاہرالقادری کی رہائش گاہ کے باہرایک بارپھربلاکس رکھ دیئے گئے ہیں اورمنہاج القرآن کے سیکورٹی عملے نے یہ بلاک رکھوائے ہیں ۔منہاج القرآن سیکرٹریٹ کے قریب سیکورٹی بیرئیربھی دوبارہ لگادیئے گئے ہیں ۔واضح رہے کہ چنددن قبل ہی بیرئیراوربلاکس ہٹائے گئے تھے اورفائرنگ سے منہاج القرآن کے 12افرادجاں بحق ہوئے تھے ۔