وزیراعظم نوازشریف آج قرض حسنہ سکیم کاافتتاح کریں گے،ساڑھے 3ارب کی مالیت سے شروع کی جانے والی اس سکیم سے اس سال 2لاکھ افرادفائدہ اٹھائیں گے ، معاشرے کے پسماندہ طبقے کی بحالی حکومت کی ترجیح ہے ،4سال میں 10لاکھ افرادکوقرض حسنہ دیں گے،مریم نواز

جمعرات 26 جون 2014 07:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26جون۔2014ء)وزیراعظم نوازشریف آج قرض حسنہ سکیم کاافتتاح کریں گے ،ساڑھے 3ارب کی مالیت سے شروع کی جانے والی اس سکیم سے اس سال 2لاکھ افرادفائدہ اٹھائیں گے ،مریم نوازکاکہناہے کہ معاشرے کے پسماندہ طبقے کی بحالی حکومت کی ترجیح ہے ،4سال میں 10لاکھ افرادکوقرض حسنہ دیں گے ۔وزیراعظم یوتھ پروگرام کی چئیرپرسن مریم نوازکی زیرصدارت بدھ کے روزاسلام آبادمیں قرض حسنہ سکیم سے متعلق اجلاس ہوا ،اس سکیم کاآغازجمعرات کے روزملک بھرمیں ہوگااوروزیراعظم نوازشریف خوداس سکیم کاافتتاح کریں گے ،قرض حسنہ سکیم کے لئے ساڑھے 3ارب روپے مختص کئے گئے ہیں ،

اس موقع پرمریم نوازنے کہاکہ قرض حسنہ سکیم کے تحت پہلے مرحلے میں ضلع ہری پورکے 175مستحقین کو39لاکھ کاقرضہ دیاجائے گا ،قرض حسنہ غربت سکورکارڈمیں 40سے زائدپوائنٹس والوں کودیاجائیگااور50فیصدقرضہ خواتین کودیاجائیگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پہلے سال 2لاکھ افرادکوقرض حسنہ اور4سال میں ملک بھرکے 10لاکھ افرادکوقرض حسنہ دیاجائیگا،مریم نوازکاکہناتھاکہ این ایف سی فارمولے کے تحت ملک بھرکے 63اضلاع میں قرض حسنہ دیاجائیگااور250قرضہ اورکاروباری رہنمائی مراکزقائم کئے جائیں گے اس سکیم سے ملک میں سماجی اورمعاشی ترقی کے نئے دورکاآغازہوگا۔انہوں نے کہاکہ معاشرہ کے پسماندہ طبقے کی معاشی بحالی حکومت کی ترجیح ہے ۔