سنگاپور میں پاکستان روئنگ ٹیم نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے 14 میڈلز اپنے نام کردئیے،2 طلائی،چاندی کے 4 اور کانسی کے 8 میڈلز شامل ، ملک کا نام روشن کرنیوالے کھلاڑیوں کا استقبال پھولوں اور نعروں سے کیا گیا

جمعرات 26 جون 2014 07:09

سنگاپور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26جون۔2014ء) سنگاپور میں پاکستان روئنگ ٹیم نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے 14 میڈلز اپنے نام کئے، جن میں 2 طلائی تمغے بھی شامل ہیں، وطن واپسی پر فاتح کھلاڑیوں کا شاندار استقبال کیا گیا۔

(جاری ہے)

سنگاپور میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑھ کر ملک کا نام روشن کرنیوالے کھلاڑیوں کا استقبال پھولوں اور نعروں سے کیا گیا، کسی نے ہونہار کھلاڑیوں سے گلے مل کر خوشی کا اظہار کیا تو کسی نے تصاویر بنوائیں اور کسی نے مبارکباد دی۔آفیشلز نے ٹیم کی پرفارمنس پر اطمینان کا اظیار کیا، ملائیشیا میں ہونے والی ساوٴتھ ایسٹ ایشین روئنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کی 26 رکنی ٹیم نے سونے کے 2، چاندی کے 4 اور کانسی کے 8 میڈلز جیتے۔

متعلقہ عنوان :