راولپنڈی، صادق آبادچوک میں نامعلوم مسلح دہشتگردوں کی نوتعمیرشدہ پولیس چوکی پرگرنیڈسے حملہ ،دستی بم کے حملے میں ایک رضاکار،رکشہ ڈرائیورسمیت 4افرادزخمی ہوگئے،حملے کے بعدموٹرسائیکل سواردہشتگردفائرنگ کرتے ہوئے فرارہوگئے

جمعرات 26 جون 2014 07:18

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26جون۔2014ء) صادق آبادچوک میں بدھ کی شب نامعلوم مسلح دہشتگردوں نے نوتعمیرشدہ پولیس چوکی پرگرنیڈسے حملہ کردیا،حملے کے بعدموٹرسائیکل سواردہشتگردفائرنگ کرتے ہوئے فرارہوگئے ،دستی بم کے حملے میں ایک رضاکار،رکشہ ڈرائیورسمیت 4افرادزخمی ہوگئے ،زخمیوں کوفوری طورپربے نظیربھٹوہسپتال پہنچادیاگیا،جہاں ان کی حالت خطرے سے باہربیان کی جاتی ہے ۔

حکام کے مطابق رات ساڑھے نوبجے کے قریب دوہونڈا125پرنامعلوم افراد صادق آبادچوک میں نوتعمیرشدہ پولیس چوکی پہنچے اورہوائی فائرنگ کرتے ہوئے دستی بم سے حملہ کیا،بم حملے کے نتیجے میں 4افراد26سالہ رکشہ ڈرائیوربسم اللہ خان ،27سالہ پولیس رضاکارناصرمحموداور2راہگیرنذیراحمداورعتیق الرحمن زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

موٹرسائیکل سوارحملے کے بعدفائرنگ کرتے ہوئے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ،دستی بم حملے کے نتیجے میں صادق آبادکے گنجان ترین چوک میں خوف وہراس پھیل گیااورلوگوں میں بھگدڑمچ گئی۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122،ایدھی ایمبولینس اورپولیس حکام یہاں پہنچ گئے ،زخمیوں کوایمبولینسزکے ذریعے بے نطیربھٹوہسپتال پہنچادیاگیا،پولیس کے مطابق گرنیڈحملہ تھاجس میں چارافرادزخمی ہوئے ،موٹرسائیکل سواردہشتگردوں کی تلاش کیلئے پورے علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے ،ان کاکہناتھاکہ دہشتگردجوبھی ہیں بچ نہیں پائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :