ومبلڈن ٹینس چیمپین شپ میں سابق چیمپینزکی پیش قدمی کا سلسلہ جاری،رافیال نڈال، راجر فیڈرر، ماریہ شراپووا اور سرینا ولیمز نے دوسرے راونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا

جمعرات 26 جون 2014 07:13

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26جون۔2014ء)ومبلڈن ٹینس چیمپین شپ میں سابق چیمپینزکی پیش قدمی کا سلسلہ جاری ہے، رافیال نڈال، راجر فیڈرر، ماریہ شراپووا اور سرینا ولیمز نے دوسرے راونڈ کے لئے کوالی فائی کرلیا۔ومبلڈن میں جاری ایونٹ کے مینز ایونٹ میں ساق چیمپین رافیل نڈال کا مقابلہ تھا سلواکیہ کے مارٹن لیزان سے، چار سیٹ کے سخت مقابلے کے بعد اسپینش اسٹار نے چار چھ، چھ تین، چھ تین اور چھ تین سے میچ اپنے نام کیا۔

(جاری ہے)

ایک اور سابق چیمپئن راجر فیڈرر نے اٹلی کے پاوٍلو لورینزی کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست کا مزہ چکھایا، ان کی جیت کا اسکور چھ ایک، چھ ایک اور چھ تین رہا۔خواتین ایونٹ کی نمبر ون سیڈ امریکا کی سیرینا ولیمز کا آغاز شاندار رہا ، پانچ مرتبہ کی ومبلڈن چیمپئن نے اینا تاتشولی کو چھ ایک اور چھ دو سے شکست دے کر دوسرے مرحلے میں جگہ بنائی۔روس کی ماریہ شراپووا نے بھی برطانیہ کی سمانتھا مرے کے ساتھ کچھ ایسا ہی سلوک کیا ، انہوں نے چھ ایک اور چھ صفر سے فتح حاصل کی۔نمبر چار سیڈ اگنیسکا ریڈوانسکا اور سربیا کی اینا ایوانووچ بھی کامیابی کے بعد اگلے مرحلے میں پہنچ گئیں۔

متعلقہ عنوان :