سیز فائر کے فیصلے پر کاربند ر ہیں گے، یوکرائنی وزیر خارجہ

جمعرات 26 جون 2014 07:24

کیف (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26جون۔2014ء ) حکومت یوکرائن نے کہا ہے ہیلی کاپٹر مار گرائے جانے کے باوجود یکطرفہ جنگ بندی کے اپنے فیصلے پر کار بند رہے گی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ بات یوکرائنی وزیر خارجہ نے بدھ کے روز جاری ایک بیان میں کہی ، ان کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت ڈونیٹسک اور لوگانسک میں موجود نازک صورتحال کے خاتمے کے لیے اپنی ہر ممکن کوشش کرنے کے فیصلے پر برقرار ہے۔

یوکرائن حکومت کی طرف سے ایک ہفتے کے لیے یکطرفہ سیزفائر کا اعلان کیاگیا تھا جس کا آغاز ہفتہ 21 جون سے ہوا۔

(جاری ہے)

برسلز میں نیٹو وزرائے خارجہ سے ملاقاتوں کے بعد یوکرائنی وزیر خارجہ پاوٴلو کلمکن کا کہنا تھا کہ ایک ہفتے دورانیہ پر مشتمل یکطرفہ جنگ بندی میں توسیع کا فیصلہ صرف ملکی صدر ہی کر سکتے ہیں۔جرمن چانسلر انگیلا میرکل اور یوکرائن حکومت سمیت متعدد رہنماوٴں نے اس پیشرفت کو تعمیری قرار دیا ہے۔ یوکرائن کے وزیرخارجہ پاوٴلو کلمکن نے روسی پارلیمان کے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرائن میں جاری بحران کے خاتمے کے لیے روس حکومت کی طرف سے مزید اقدامات کی ضرورت ہے مثلا? امن منصوبے کی حمایت اور یوکرائن اور روس کے درمیان سرحد کا مکمل کنٹرول۔