بحریہ ٹاؤن نے شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے آئی ڈی پیز کے لئے50 کروڑ پیکج کا اعلان کر دیا

جمعرات 26 جون 2014 07:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26جون۔2014ء)بحریہ ٹاؤن نے شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے آئی ڈی پیز کے لئے50 کروڑ پیکج کا اعلان کر دیا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض حسین نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ وہ آئی ڈی پیز کے جتنے کیمپ ہمیں دے ہم ان کی ذمہ داری لیتے ہیں ہمارے پاس اللہ تعالی کا بہت کچھ دیا ہوا ہے۔

آئی ڈی پیز کے لئے50 کروڑ روپے کے پیکج کا اعلان کرتا ہوں ۔

(جاری ہے)

یہ ہماری پہلی قسط ہوگی۔5 ارب تک بھی جانا پڑا تو ہم اپنے بھائیوں کی امداد کے لئے ہروقت تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی ڈی پیز کے لئے موبائل ہسپتال بھیجیں ،کیمپوں میں کھانے کے دستر خوان لگائیں گے اس کے علاوہ کیمپوں میں موجود بچوں کو تعلیم سے بھی آراستہ کریں گے ۔ملک ریاض نے کہا کہ آئی ڈی پیز کو بحریہ ٹاؤن کی جانب سے تمام سہولتیں فراہم کرے گی ۔انہوں نے مخیر حضرات سے بھی درخواست کی کہ وہ اپنے بھائیوں کے لئے دل کھول کر امداد دیں ۔

متعلقہ عنوان :