لاپتہ ملائیشین طیارے کی تلاش میں دہائی لگ سکتی ہیں‘ ملائیشین ایئر لائن عہدیدار

جمعرات 26 جون 2014 07:32

کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26جون۔2014ء) ملائیشین ایئر لائن کے ایک اعلی عہدیدار نے کہا ہے کہ لاپتہ طیارے کا سراغ لگانے میں کئی دہائیاں لگ سکتی ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایئرلائن کے ڈائریکٹر ہگ ڈن لیوس نے کہا ہے کہ لاپتہ ملائیشین طیارہ جنوبی بحر ہند میں گرا ہے جسے تلاش کرنے میں دہائیاں لگ سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ طیارے کے سمندر میں گرنے کے بعد اس کا ملبہ وسیع علاقے میں پھیل گیا ہوگا کیونکہ اس سمندر میں بہت سے پہاڑ موجود ہیں اسلئے جہاز کے ملبے کی تلاش میں کافی وقت درکار ہے۔

ہوسکتا ہے کہ اس میں کئی دہائیاں بھی لگ جائیں۔ یاد رہے کہ ملائیشین ایئر لائنز کا طیارہ ایم ایچ 370 8 مارچ کو کوالالمپور سے بیجنگ جاتے ہوئے لاپتہ ہوگیا تھا جس کا تاحال کوئی سراغ نہیں لگایا جاسکا۔