سپریم کورٹ نے آئی ایس آئی کی جانب سے دائر درخواست پر سندھ ریونیو ڈیپارٹمنٹ پر تمام تر ریکارڈ2 جولائی کو طلب کرلیا،ایک ہی اراضی کی دومختلف نقول جاری کرنے پر عدالت کا سخت برہمی کا اظہار

جمعرات 26 جون 2014 07:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26جون۔2014ء)سپریم کورٹ نے آئی ایس آئی کی جانب سے دائر درخواست پر سندھ ریونیو ڈیپارٹمنٹ پر تمام تر ریکارڈ2 جولائی کو طلب کیا ہے،ایک ہی اراضی کی دومختلف نقول جاری کرنے پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ایک ہی اراضی کی دو مختلف نقول کیسے جاری کی جاسکتی ہیں،مقدمے کی سماعت جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں5 رکنی لارجر بنچ نے بدھ کے روز دن ایک بجے کے بعد کی ہے،اس دوران عدالت کو بتایا گیا اور آئی ایس آئی کی اراضی پر جاری کردہ دو مختلف نقول عدالت میں پیش کی گئیں،ایک پر سرکاری اراضی جبکہ دوسری نقل پر نجی اراضی درج تھا اس پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور سندھ ریونیو ڈیپارٹمنٹ پر2جولائی کو تمام تر ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔