کندھ کوٹ،انڈس ہائی وے پر مسافر کوچ الٹنے سے دس مسافر جاں بحق ، متعدد زخمی ہوگئے، ز خمیوں اور نعشوں کو کشمور اور کندھ کوٹ کے ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ،مسافر کوچ پشاور سے کراچی جارہی تھی کہ کندھ کوٹ کے قریب انڈس ہائی وے پر ڈرائیور سے بے قابو ہوکر سڑک کے کنارے الٹ گئی

جمعرات 26 جون 2014 07:21

کندھ کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26جون۔2014ء) انڈس ہائی وے پر مسافر کوچ الٹنے سے دس مسافر جاں بحق ، متعدد زخمی ہوگئے ، ز خمیوں اور نعشوں کو کشمور اور کندھ کوٹ کے ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز مسافر کوچ پشاور سے کراچی جارہی تھی کہ کندھ کوٹ کے قریب انڈس ہائی وے پر ڈرائیور سے بے قابو ہوکر سڑک کے کنارے الٹ گئی حادثے کے باعث کوچ میں سوار دس افراد موقع پر جاں بحق جبکہ تیس سے زائد زخمی ہوگئے ہیں واقع کے بعد امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں اور نعشوں کو کندھ کوٹ اور کشمور کے ہسپتالوں میں منتقل کردیا ہے جبکہ تین نعشوں کو بخشا پور ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ادھر رات کے اندھیرے کے باعث زخمیوں کو نکالنے میں شدید مشکلات کا سامنا رہا تاہم آخری اطلاعات تک حادثے کے تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :