مون سون:ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے این ڈی ایم کا ہنگامی منصوبہ تیار، وفاقی ، صوبائی اور ضلعی سطح پر قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے مون سون بارشوں کے دوران نقصانات کو کم سے کم کرنے کیلئے مل کر کام کریں گے۔چیئرمین این ڈی ایم اے

ہفتہ 19 جولائی 2014 07:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19جولائی۔2014ء )مون سون کے دوران کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہنگامی منصوبہ تیار کیا گیا ہے قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے کے چیئرمین میجر جنرل ایم سعید علیم نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وفاقی ، صوبائی اور ضلعی سطح پر قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے مون سون بارشوں کے دوران نقصانات کو کم سے کم کرنے کیلئے مل کر کام کریں گے۔

(جاری ہے)

قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے کے چیئرمین نے کہا کہ ملک کے کسی بھی حصے میں ممکنہ سیلاب کی صورتحال سے متعلق لوگوں کو آگاہ رکھنے کے حوالے سے ذرائع ابلاغ کا کردار اہم ہے۔