ویسٹ انڈیز مسٹری اسپنر سنیل نارائن نے نئی تاریخ رقم کردی ، کیریبئین لیگ میں سپر اوور میڈن کروا کر مختصر فارمیٹ میں کارنامہ انجام دینے والے پہلے باؤلر بن گئے

ہفتہ 19 جولائی 2014 07:49

جمیکا (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19جولائی۔2014ء) ٹی 20 کرکٹ کا سپر اوور میڈن کروا کر ویسٹ انڈین مسٹری اسپنر سنیل نارائن نے نئی تاریخ رقم کردی۔ویسٹ انڈین مسٹری اسپنر سنیل نارائن نے نئی تاریخ رقم کردی، ٹی 20 کرکٹ کا سپر اوور میڈن کروادیا، سنیل نارائن مار دھاڑ کی کرکٹ میں ایسا کارنامہ انجام دینے والے پہلے بولر بن گئے۔

(جاری ہے)

کیریبئین پریمیر لیگ میں ریڈ اسٹیل کی ٹیم کو جیت کیلئے گیانا ایمازون کیخلاف سپر اوورمیں 12 رنز کا ہدف ملا، سنیل نارائن نے حریف بلے باز پوران کو 4 گیندیں مس کروادیں، پانچویں گیند پر وکٹ لے اڑے، اوور کی آخری گیند پر ٹیلر بیٹنگ کرنے آئے پر وہ بھی سنیلنارائن کی گیند پر رنز نہ بناسکے۔

ٹی 20 کرکٹ کی تاریخ میں ایساپہلی مرتبہ ہوا ہے کہ سپر اوور میں کوئی رن نہ بنا ہو۔