حکومت کو مسائل اور بحران ورثے میں ملے ، پرانی گندگی صاف کرنے میں کچھ وقت لگے گا ، رانا تنویر حسین،، حکومت کی ایک سالہ کارکردگی اور ملک میں جاری ترقی کا عمل مسترد لوگوں کو ہضم نہیں ہورہا ہے، عمران خان کو قوم کو بتائیں کے وہ کے پی کے میں کیا تبدیلی لائے، عمران خان ، قادری اور چوہدریوں کی بازی گریوں سے پوری طرح واقف ہے اب مسترد لوگوں کے جھانسے میں عوام نہیں آئینگے، قوم کے بہادر سپوت ملک وقوم کے روشن مستقبل کے لئے دہشتگردی کیخلاف جنگ لڑرہے ہیں ،میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 19 جولائی 2014 07:52

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19جولائی۔2014ء) وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومت کو مسائل اور بحران ورثے میں ملے ، پرانی گندگی صاف کرنے میں کچھ وقت لگے گا ، حکومت کی ایک سالہ کارکردگی اور ملک میں جاری ترقی کا عمل مسترد لوگوں کو ہضم نہیں ہورہا ہے عمران خان کو خیبر پختونخواہ میں حکومت نواز شریف کی وجہ سے ملی ہم چاہتے تو دیگرجماعتوں کے ساتھ مل کر کے پی کے میں حکومت بنا سکتے تھے لیکن ہم نے وہاں پر پی ٹی آئی کے مینڈیٹ کا احترام کیا اور اسے حکومت بنانے کا موقع دیا محاذ آرائی کی سیاست سے ملک پچیس سال پیچھے چلا جائے گا یوم آزادی کے موقع پر لانگ مارچ کی آڑ میں کسی کو افراتفری پھیلانے کی اجازت نہیں دینگے عمران خان کو قوم کو بتائیں کے وہ کے پی کے میں کیا تبدیلی لائے ہیں اب جو وہ ملک میں تبدیلی لانے کی بات کرتے نہیں تھکتے عمران خان ، قادری اور چوہدریوں کی بازی گریوں سے پوری طرح واقف ہے اب مسترد لوگوں کے جھانسے میں عوام نہیں آئینگے قوم کے بہادر سپوت ملک وقوم کے روشن مستقبل کے لئے دہشتگردی کیخلاف جنگ لڑرہے ہیں اور پاک فوج کے جوان اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر ملک سے دہشتگردی کے یقینی خاتمے کے لیے شمالی وزیرستان میں برسر پیکار ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ روس سے واپسی کے بعد لیگی ایم پی اے چوہدری خرم گلفام کی سروسز ہسپتال عیادت کرنے کے بعد اپنے فارم ہاؤس پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا رانا تنویر حسین نے کہا کہ ملک بھر میں عام انتخابات 2013ء میں ہارے ہوئے عمران خان اب نیا پنڈورا بکس کھول دیا ہے کہ الیکشن شفاف نہیں ہوئے مسلم لیگ نواز نے جمہوریت کی بحالی کی خاطر زرداری انتظامیہ اور پی پی پی حکومت کو برداشت کیا مگر زرداری بھی اب عمران خان کی تائید میں نکل کھڑے ہوئے ہیں سیاست میں ٹانگیں کھینچنے اور عدم برداشت کا عمل بند نہ ہوا تو سیاستدانوں کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سونامی مارچ کینیڈین انقلاب بے وقت کی راگنی ہے حکومت اپنی آینی مدت پورے کرے گی اور آئندہ الیکشن وقت مقررہ پر ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :