سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات کرنے والے ٹریبونل نے سماعت 21جولائی تک ملتوی کردی

ہفتہ 19 جولائی 2014 07:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19جولائی۔2014ء) سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات کرنے والے ٹریبونل نے سماعت اکیس جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے ڈی آئی جی رانا جبار ، ایس پی ماڈل ٹاون ، ایس پی سی آئی اے اور ایس پی مجاہد سمیت دس افسران کو طلب کر لیا جسٹس علی باقر نجفی نے سماعت شروع کی تو جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی جس میں ٹریبونل کو بتایا گیا کہ روزانہ کی بنیاد پر تفتیش کی جار ہی ہے جس کے جلد مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔

(جاری ہے)

متعدد شخصیات کا موبائل ڈیٹا حاصل کرنے کے لیے موبائل کمپنیوں کو درخواست دے دی گئی ہے رانا ثنااللہ کا ایک اور موبائل نمبر بھی ہے جس کا ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے۔ ٹریبونل کے روبرو دو عینی شاہدین اور سانحہ میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں نے تحریری بیانات جمع کروائے۔ ٹریبونل کے معاون عبداللہ ملک نے سانحہ ماڈل ٹاون کے حوالے سے وزیراعلی پنجاب کی سربراہی میں ہونے والی میٹنگ منٹس فراہم کر دیے۔ ٹریبونل نے مزید سماعت اکیس جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے ڈی آئی جی رانا جبار اور ایس پی ماڈل ٹاون سمیت دس پولیس افسران کو بیانات ریکارڈ کروانے کے لیے طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :