وزیراعلیٰ کی پنجاب میں سکیورٹی انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت ،ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے،شہباز شریف

ہفتہ 19 جولائی 2014 07:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19جولائی۔2014ء )وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے صوبہ بھر میں سکیورٹی انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت کر دی۔ وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ سماج دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے۔وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے لاہور میں امن وامان کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پنڈ ارائیاں میں کارروائی کے دوران شہید ہونے والے اہلکار کے لئے فاتحہ خوانی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی گئی۔

اپنے خطاب میں وزیراعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یوم علی کے موقع پرصوبہ بھر میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں۔ سکیورٹی پلان پر عمل درامد یقینی بنایاجائے اورپنجاب کے داخلی اورخارجی راستوں کی سخت چیکنگ کی جائے۔وزیراعلی نے مانیٹرنگ کیلئے ضروری آلات کی خریداری میں تاخیر پر برہمی کااظہار کیا

متعلقہ عنوان :