انتخابی اصلاحات، سیاسی رہنماؤں کا معاملہ پارلیمنٹ میں حل کرنیکا مطالبہ ، یہ وقت تشدد اور احتجاج کی سیاست کا نہیں ، تمام سیاسی جماعتوں کو مشترکہ طورپر اصلاحات پیش کرنی چاہئیں،آفتاب شیرپاو ٴ، تحریک انصاف تشدد اور دھرنوں کی بجائے یوم آزادی نقل مکانی کرنے والوں کے نام کرے،قمر زمان کائرہ ،رامیش کمار

ہفتہ 19 جولائی 2014 07:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19جولائی۔2014ء ) مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے انتخابی اصلاحات کامعاملہ پارلیمنٹ میں حل کرنے کامطالبہ کیا ہے۔ایک انٹرویو میں قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمدخان شیرپاؤ نے کہاکہ اس وقت تشدد اور احتجاج کی سیاست سے گریز کرناچاہیے۔انہوں نے کہا کہ انتخابی مرحلہ کو شفاف اور نقائص سے پاک بنانے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو مشترکہ طورپر اصلاحات پیش کرنی چاہئیں۔

(جاری ہے)

آفتاب شیرپاؤ نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف تشدد اور دھرنوں کی بجائے یوم آزادی نقل مکانی کرنے والوں کے نام کرے۔پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہاکہ حکومت لانگ مارچ کا معاملہ سیاسی انداز میں حل کرے۔انہوں نے سیاسی معاملات کے حل کیلئے پارلیمنٹ کافورم استعمال کرنے پر زوردیا ایک انٹرویو میں انتخابی اصلاحات کی حمایت کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی رامیش کمار نے احتجاجی مظاہروں کی سیاست پر نکتہ چینی کی۔انہوں نے کہاکہ تمام سیاسی معاملات کو بات چیت کے ذریعے حل کیاجاناچاہیے۔