عمران خان سیاسی پچ پر میچ جیت رہے ہیں۔نواز شریف سیاسی دیوالیہ ہو رہے ہیں،جمشید دستی ، ملک میں لوڈشیڈنگ کے دعوے شریف برادران کے جھوٹ کا پلندہ ہے۔نوازشریف کی غلطیوں کے باعث ڈی چوک میں فوجیوں کے بوٹوں کی آواز سنائی دی جارہی ہے۔ چودہ اگست کا مظاہرہ سونامی کی صورت میں شریف حکومت کے خاتمے کا سبب بن سکتا ہے،خبر رساں ادارے سے گفتگو

ہفتہ 19 جولائی 2014 07:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19جولائی۔2014ء) رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ عمران خان سیاسی پچ پر میچ جیت رہے ہیں۔نواز شریف سیاسی دیوالیہ ہو رہے ہیں۔ ملک میں لوڈشیڈنگ کے دعوے شریف برادران کے جھوٹ کا پلندہ ہے۔نوازشریف کی غلطیوں کے باعث ڈی چوک میں فوجیوں کے بوٹوں کی آواز سنائی دی جارہی ہے۔ چودہ اگست کا مظاہرہ سونامی کی صورت میں شریف حکومت کے خاتمے کا سبب بن سکتا ہے۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے فلسطین کے معاملے پر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے اور او آئی سی اور قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لئے کردار ادا نہیں کیا ۔قومی اسمبلی سے مذمتی قرار داد منظور ہونی چاہیے اور پارلیمنٹ میں تمام پارلیمنٹرینز کو اس حوالے سے مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنی چاہیے۔نواز شریف نے قومی جرم کیا کہ وہ قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں بلا رہے۔ ملک میں لوڈشیڈنگ، مہنگائی اور بے روز گاری کے خاتمے میں ناکام ہوگئے۔ عمران خان چودہ اگست کو نواز شریف کو کلین بولڈ کریں۔قومی حکومتی بننی چاہیے۔