کوئٹہ ،نا معلوم موٹر سائیکل سواروں نے مسجد کے باہر فائرنگ کرکے باپ بیٹے نواسے اور کزن سمیت 4 افراد کو قتل

ہفتہ 19 جولائی 2014 07:51

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19جولائی۔2014ء) کوئٹہ کے نواحی علاقے میں نا معلوم موٹر سائیکل سواروں نے مسجد کے باہر فائرنگ کرکے ایک ہی خاندان کے باپ بیٹے نواسے اور کزن سمیت 4 افراد کو قتل کر دیا گیا ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے تھانہ سٹیلائیٹ ٹاؤن کی حدود میں واقع محمود آباد میں حاجی محمد ابراہیم اپنے صاحبزادے محمد ایوب نواسے فیض محمد اور کزن میر احمد کے ہمراہ جامہ مسجد خدائے نذر سے جمعتہ المبارک کی نماز ادا کرنے کے بعد مسجد سے باہر نکل کر اپنے گھر جا رہے تھے کہ نا معلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں چاروں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے فائرنگ اور ایک ہی خاندان کے چار افراد کے بیہمانہ قتل سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا واقع کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لیکر لاشوں کو تحویل میں لیکر ہسپتال پہنچا دیا پولیس کے مطابق قتل کی وجہ دیرینہ رنجش بتائی جاتی ہے لاشیں ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں مزید کاروائی سٹیلائیٹ ٹاؤن پولیس کر رہی ہے۔