شاہد خاقان عباسی نے وزیراعظم کوآئی ڈی پیز کیلئے 20 کروڑ روپے کا امدادی چیک پیش کیا

ہفتہ 19 جولائی 2014 07:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19جولائی۔2014ء )پٹرولیم اور قدرتی وسائل کے وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی اور وزیر مملکت جام کمال نے اسلام آباد میں وزیراعظم محمد نواز شریف سے ملاقات کی۔انہوں نے نقل مکانی کرنے والے افراد کی امداد کے لئے بیس کروڑ روپے کا چیک دیا۔