کراچی، رینجرز نے یوم علی کے موقع پر دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا، 6 خودکش جیکٹ سمیت بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

ہفتہ 19 جولائی 2014 07:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19جولائی۔2014ء)کراچی میں رینجرز نے یوم علی کے موقع پر شہر میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 6 خودکش جیکٹ سمیت بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔تفصیلات کے مطابق رینجرز نے کراچی کے علاقے منگھوپیر سلطان آباد میں کارروائی کرکے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا جس میں 6 خودکش جیکٹس بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

سندھ رینجرز کے بریگیڈیئر حامد نے بتایا کہ منگھو پیر میں کارروائی گزشتہ دنوں گرفتار ہونیوالے دہشت گرد کی نشاندہی پر کی گئی ہے اور جو اسلحہ برآمد کیا گیا ہے ان میں ایل ایم جی ،ایم ایس جی کی سیکڑوں گولیاں،ایک راکٹ لانچر اور 11راکٹ بھی شامل ہیں۔

بریگیڈیئر حامد کے مطابق برآمد ہونے والا اسلحہ اور بارود یوم علی کے موقع پر کراچی میں استعمال کیا جانا تھا تاہم رینجرز کی بروقت کارروائی سے شہر میں دہشت گردی کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :