ملائیشین طیارے میں ہلاک ہونے والوں کی فہرست جاری،154 ڈچ ،27 آسٹریلوی ،43 ملائیشین ،12 انڈونیشین ،9 برطانوی مسافر شامل تھے ،41 کی شناخت نہیں ہوسکی

ہفتہ 19 جولائی 2014 07:59

کوالالمپور ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19جولائی۔2014ء)ملائیشین ائیر لائن نے بدقسمت طیارے میں ہلاک ہونے والوں کی فہرست جاری کر دی ہے۔

(جاری ہے)

ائیر لائن کا کہنا ہے کہ حادثے میں 2 سو 98 افراد ہلاک ہوئے حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے ائیر لائن کا کہنا ہے کہ بدقسمت طیارے میں عملے کے 15افراد سمیت 298افراد سوار تھے ، مسافروں میں 154ڈچ ،27 آسٹریلوی ،43 ملائیشین ، 12 انڈونیشین ، 9 برطانوی ،جرمنی اور بیلجیئم کے 4‘4،3فلپائنی ، اور ایک کینیڈین باشندہ سوار تھا جبکہ 41 افراد کی شناخت نہیں ہوسکی۔ عملے کے تمام15 افراد کا تعلق ملائیشیا سے تھا

متعلقہ عنوان :