ایسپی ایوارڈز،رافیل نڈال اور ماریا شرا پووا نے بالترتیب بہترین مینز اینڈ ویمنز ایوارڈز جیت لئے

ہفتہ 19 جولائی 2014 07:49

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19جولائی۔2014ء) سابق عالمی نمبر ایک رافیل نڈال اور روس کی گولڈن گرل ماریا شرا پووا نے بالترتیب ایسپی ٹینس کے بہترین مینز اینڈ ویمنز ایوارڈز اپنے نام کر لئے۔

(جاری ہے)

نڈال مسلسل دسویں بار اس ایوارڈ کیلئے نامزد ہوئے تھے اور انہوں نے عالمی نمبر ایک سربین سٹار پلیئر نوویک جوکووچ اور اولمپک چیمپئن اینڈی مرے کو شکست دے کر کیریئر میں دوسری بار یہ ایوارڈ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔