کامن ویلتھ گیمز کے لئے فائنل کئے گئے پاکستانی کھلاڑیوں گیمز میں حصہ لے سکتے ہیں ،لاہور ہائیکورٹ ،عدالت کا عبوری حکم پاکستان اولمپکس ایسویسی ایشن کے قبضے اور اکاونٹس سے متعلق تھا فیصلے کا اطلاق کامن ویلتھ کے لئے فائنل کئے گئے کھلاڑیوں پر نہیں ہوتا ،کیس کی سماعت پر عدالت کے ریمارکس

ہفتہ 19 جولائی 2014 07:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19جولائی۔2014ء)لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کہ کامن ویلتھ گیمز کے لئے فائنل کئے گئے پاکستانی کھلاڑیوں گیمز میں حصہ لے سکتے ہیں ،عدالت کا عبوری حکم پاکستان اولمپکس ایسویسی ایشن کے قبضے اور اکاونٹس سے متعلق تھا فیصلے کا اطلاق کامن ویلتھ کے لئے فائنل کئے گئے کھلاڑیوں پر نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے کیس کی سماعت کی۔

عدالتی سماعت کے دوران پاکستان سپورٹس بورڈ کے وکیل نے کہا کہ عدالت عالیہ کے عبوری حکم کی بناء پر کامن ویلتھ گیمز کے لئے فائنل کئے گئے کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی نہیں کر سکتے۔انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ پاکستان اولمپکس ایسویسی ایشن کے صدر عارف حسن کی سربراہی میں فائنل کئے گئے کھلاڑیوں کو پاکستان کی نمائندگی کی اجازت دی جائے تاکہ کھلیوں میں پاکستان کی بھر پور نمائندگی کو یقینی بنایا جا سکے۔

(جاری ہے)

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کامن ویلتھ گیمز کے لئے فائنل کئے گئے پاکستانی کھلاڑیوں گیمز میں حصہ لے سکتے ہیں ،عدالت کا عبوری حکم پاکستان اولمپکس ایسویسی ایشن کے قبضے اور اکاونٹس سے متعلق تھا فیصلے کا اطلاق کامن ویلتھ کے لئے فائنل کئے گئے کھلاڑیوں پر نہیں ہوتا۔عدالت نے پاکستان سپورٹس بورڈ کی طرف سے دائر متفرق درخواست نمٹا دی۔