میں ارکان اسمبلی کامحافظ،آئین وقانون اور قوائد و ضوابط سے ہٹ کر کوئی کام نہیں کروں گا،سردار یاز صادق ، عمران کے خلاف ریفرنس یا کسی دوسر ے ارکان اسمبلی کے حولاے سے آ یا تو قوائد و ضوابط کے مطابق فیصلہ کروں گا،صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو

ہفتہ 19 جولائی 2014 07:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19جولائی۔2014ء)سپیکر قومی اسمبلی سردار یاز صادق نے کہا ہے میں ارکان اسمبلی کامحافظ ،آئین وقانون اور قوائد و ضوابط سے ہٹ کر کوئی کام نہیں کروں گا عمران کے خلاف ریفرنس یا کسی دوسر ے ارکان اسمبلی کے حولاے سے آ یا تو قوائد و ضوابط کے مطابق فیصلہ کروں گا جمعہ کو صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ میرے لیے تمام ارکان اسمبلی قابل احترام ہیں میں عمران خان کی عزت کرتا ہوں عمران خان کے خلاف کوئی ریفرنس آیا تو جلد بازی میں کوئی فیصلہ نہیں کروں گابلکہ آئین اور قوائد و ضوابط کے مطابق چلوں گا اور میرا ہر فیصلہ پارلیمنٹ کی بالادستی کے لیے ہو گا انہوں نے کہا انتخابی اصلاحات کے لیے پارلیمنٹ بہترین فورم ہے اصلاحاتی کمیٹی کے لیے چیئر مین سینیٹ ،وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ سے مشاورت کر وں گا کمیٹی کی تشکیل کا کام جلد مکمل کر لیا جائے گا انہوں نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی تین ماہ میں اپنی رپورٹ دینے کی پابند ہو گی اور وقفہ سوالات کے لیے ٹوکن مشین نصب کر دی گئی ہے ٹوکن کی بنیاد پر سوالات جمع کر وائے جائیں گے اس حوالے سے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ملازمین کی من مانی ختم ہوجائے گی اور ارکان اسمبلی کی شکایت کا ازالہ ہو گا انہوں نے کہا کہ ارکان اسمبلی سے گزارش ہو گی کہ کم سوال کر یں واضح رہے کہ ہر رکن اسمبلی چار سوال کر سکتاہے

متعلقہ عنوان :