بھارتی سپریم کورٹ نے سنیل گواسکر کو بھارتی کرکٹ بورڈ کے عبوری صدر کے عہدے سے فارغ کر دیا

ہفتہ 19 جولائی 2014 07:49

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19جولائی۔2014ء) بھارت کی سپریم کورٹ نے سنیل گواسکر کو بھارتی کرکٹ بورڈ کے عبوری صدر کے عہدے سے فارغ کر دیا۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ نے رواں برس 28 مارچ کو آئی پی ایل کرپشن اور میچ فکسنگ اسکینڈل کے باعث بی سی سی آئی کے صدر این سری نواسن کو عارضی طور پر معطل کر کے گواسکر کو آئی پی ایل کے امور کیلئے بورڈ کے عبوری صدر کی ذمہ داریاں سونپی تھیں۔

متعلقہ عنوان :