امریکی اخبار نے وائٹ ہاوٴس کی سیکورٹی کا بھانڈا پھوڑ دیا،نومبر 2011ء میں وائٹ ہاوٴس کی کھڑکیوں اور دروازے پر سات گولیاں لگیں لیکن افسر اسے پٹاخے سمجھتے رہے

پیر 29 ستمبر 2014 07:47

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29ستمبر۔2014ء) امریکی اخبار نے اپنی رپورٹ میں وائٹ ہاوٴس کی سیکورٹی پر سوالیہ نشان اٹھایا ہے۔ تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 11 نومبر 2011ء کی رات مسلح شخص نے اپنی سیاہ ہونڈا وائٹ ہاوٴس کے جنوب میں روکی اور گاڑی سے رائفل نکال کر وائٹ ہاوٴس پر7 سیدھے فائر کئے جو دوسری منزل پر کھڑکیوں اور دروازے پر لگے۔

(جاری ہے)

سیکرٹ سروس کے افسر موقع پر پہنچے اورمطمئن ہو کرچلے گئے کہ کوئی فائر نہیں ہوا۔ پیدا ہونے والا شور گاڑی کے سائلنسر کی آواز تھی۔ پانچ دن بعد وائٹ ہاوٴس کی صفائی کرنے والے ملازم نے کھڑکی کے ٹوٹے شیشے اور فرش پر سیمنٹ بکھرا دیکھا تو سیکرٹ سروس افسروں پر انکشاف ہوا کہ وائٹ ہاوٴس پر فائرنگ کی گئی ہے۔ امریکی اخبار کی رپورٹ پر سیکرٹ سروس اور وائٹ ہاوٴس ترجمان نے ردعمل سے انکار کر دیا ہے۔