حکومت دھرنا کشیدگی،عمران، قادری کیخلاف 35،وزیراعظم ودیگر کیخلاف 4مقدمات درج،اگلی جنگ عدالتوں کے کٹہروں میں ہونے کا امکان

پیر 29 ستمبر 2014 07:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29ستمبر۔2014ء)وفاقی حکومت کے ساتھ عوامی تحریک اور پاکستان تحریک انصاف کشیدگی ،قتل،اقدام قتل، دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کرائے گئے مقدمات کی تعداد39 تک پہنچ گئی جس پر امکان ہے کہ دونوں فریقوں کے درمیان آئندہ جنگ عدالت کے کٹہروں میں ہوگی۔

(جاری ہے)

35 مقدمات ڈاکٹر طاہر القادری ،عمران و کارکنان جبکہ 4مقدمات وزیر اعظم نوازشریف ،وزیراعلی شہباز شریف سمیت دیگر11 افراد کے خلاف دائر کرائے گئے ہیں ۔

خبر رساں ادارے کو پولیس ذرائع نے بتایا کہ تاحال تمام مقدمات میں پولیس نے پیشہ وارانہ تحقیقات کا آغاز نہیں کیا ہے ۔پولیس تاحال سیاسی جماعتوں اور حکومت کے درمیان کسی مصالحت کی منتظر ہے اور مصالحت نہ ہونے اور معاملات مزید بگڑنے پر تحقیقات کا آغاز کر دیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :