افغانستان کے نئے صدر اشرف غنی آج صدر کے منصب کا حلف اٹھائیں گے

پیر 29 ستمبر 2014 07:49

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29ستمبر۔2014ء)افغانستان کے نئے صدر اشرف غنی آج (پیر کو ) صدر کے منصب کا حلف اٹھائیں گے۔ اْن کی حلف برداری کے ساتھ ہی افغانستان میں پہلی مرتبہ جمہوری طور پر اقتدار کی منتقلی کا عمل مکمل ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

افغان صدارتی الیکشن کا دوسرا مرحلہ چودہ جون کو تھا لیکن ووٹوں کی گنتی کے دوران دھاندلی کے الزامات کی وجہ سے تمام ڈالے گئے ووٹوں کا آڈٹ دوبارہ کیا گیا۔ اشرف غنی اور اْن کے مدِ مقابل عبداللہ عبداللہ نے امریکی وزیر خارجہ جان کیری کی کوششوں سے یْونٹی حکومت کے قیام پر اتفاق کیا ہے۔ عبداللہ عبداللہ بھی کل پیر کے روز نئی حکومت کے چیف ایگزیکٹو کے نئے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ چیف ایگزیکٹو کا عہدہ وزیراعظم کے مساوی خیال کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :