انتخابات میں دھاندلی،الیکشن کمیشن (آج)حقائق نامہ انتخابی اصلاحاتی کمیٹی کو پیش کریگا

پیر 29 ستمبر 2014 07:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29ستمبر۔2014ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان (آج) پیر کو انتخابی اصلاحاتی کمیٹی کو انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے حقائق نامہ پیش کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن پارلیمانی انتخابی کمیٹی عام انتخابات کے حوالے سے حقائق نامہ پیش کرے گا جس میں کہا گیا ہے کہ مقناطیسی سیاہی کا استعمال قانونی نہیں بلکہ اضافی اقدامات کے تحت کیا گیا اور یہ سپریم کورٹ کے حق میں کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

حقائق نامہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بیلٹ پیپر کی نمبرنگ کیلئے لاہور سے بندے بلائے گئے تھے اور ووٹ ڈالنے کیلئے شناختی کارڈ ضروری ہے مقناطیسی سیاہی نہیں۔اجلاس میں الیکشن کمیشن کے حکام کمیٹی کو آئندہ عام انتخابات کو مزید شفاف بنانے کے لئے تجاویز بھی پیش کریں گے جبکہ سیکرٹری الیکشن کیشن کمیٹی کو انتخابات میں ہونے والی دھاندلی کے حوالے سے بریفنگ دیں گے اور اپنی رپورٹ کمیٹی کو دیں گے۔