خورشید شاہ آج عمران خان کو ہتک عزت کا نوٹس بھجوائیں گے، قانونی ٹیم تشکیل،نوٹس عمران خان کے لاہور اور اسلام آباد کے گھر کے پتہ پر بھجوایا جائے گا،ذرائع

پیر 29 ستمبر 2014 07:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29ستمبر۔2014ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو (آج) پیر کو ہتک عزت کا نوٹس بھجوائیں گے اس حوالے سے قانونی ماہرین پر مشتمل ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے ”خبر رساں ادارے“ کو بتایا کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے عمران خان کو ہتک عزت کا قانونی نوٹس بھجوانے کیلئے میاں رضا ربانی کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ نوٹس (آج) پیر کو عمران خان کو ان کے لاہور اور اسلام آباد کے گھر کے پتہ پر نوٹس بھجوایا جائے گا۔