ایشین گیمز، کبڈی مقابلوں میں پاکستان نے تھائی لینڈ کو 50-30 سے شکست دے دی،دوسرا گروپ میچ آج بنگلہ دیش کے خلاف ہوگا

پیر 29 ستمبر 2014 07:22

انچیون(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29ستمبر۔2014ء) ایشین گیمز کے کبڈی کے مقابلوں میں پاکستان نے تھائی لینڈ کو پہلے گروپ میچ میں 50-30 سے شکست دے دی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا میں کھیلے جانے والے ایشین گیمز میں پاکستان تھائی لینڈ کی کبڈی ٹیموں کے درمیان میچ ہوا جس میں پاکستان نے تھائی لینڈ کو پہلے گروپ میچ میں 50-30 سے شکست دے دی۔ پاکستان کبڈی ٹیم اپنا دوسرا میچ (آج) پیر کو بنگلہ دیش کیخلاف کھیلے گی۔