لاہور ،عمران خان اسٹیج پر دھکا لگنے پر گرنے سے بال بال بچے گئے

پیر 29 ستمبر 2014 07:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29ستمبر۔2014ء) لاہور میں مینار پاکستان میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اسٹیج پر دھکا لگنے پر گرنے سے بال بال بچے گئے ۔ اسٹیج پر دھکم پیل اور سیڑھی گرنے سے خاتون زخمی ہوگئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اسٹیج پر پہنچے تو کارکنان کی ایک بڑی تعداد اسٹیج پر جمع تھی ۔

(جاری ہے)

اسٹیج پر عمران خان جب پہنچے تو عمران خان کو ایک زور دار دھکا لگا تاہم اس مرتبہ اسٹیج کے سامنے جنگلہ ہونے کے باعث وہ گرنے سے بال بال بچ گئے اس موقع پر عمرانخ ان غصے میں بھی آگئے اور کارکنان کو پیچھے ہونے کا کہا اسٹیج پر لگائی گئی سیڑھی بھی ٹوٹ گئی جس سے ایک خاتون زخمی ہوگئی یاد رہے کہ الیکشن مہم کے دوران بھی عمران خان اسٹیج سے گر کر شدید زخمی وہگئے تھے اور الیکشن مہم بھی جھوڑنا پڑی تھی۔

متعلقہ عنوان :