خواجہ آصف پنجاب حکومت کے بعض اقدامات اور وزارت میں مداخلت پر شاکی، وزیر اعظم نواز شریف نے شکایت پر تسلی دیدی

پیر 29 ستمبر 2014 07:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29ستمبر۔2014ء)وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف پنجاب حکومت کے بعض اقدامات اور وزارت میں مداخلت کے شاکی ہوگئے ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے شکایت پر انہیں تسلی دیدی ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں خواجہ آصف نے پنجاب کی جانب سے ان کے وزارتی امور میں مسلسل مداخلت پر احتجاجاًکابینہ کے اجلاس میں اپنا استعفیٰ پیش کیا تھا جسے نواز شریف نے میٹھی سرزنش کے بعد انہیں واپس دیا تھا۔وزیرا عظم نواز شریف نے اس معاملے میں انہیں اپنے تعاون کا یقین دلایا تھا اور کہا تھا کہ ان کی وزارت میں کسی کو مداخلت نہیں کرنے دیں گے ۔وزیر اعظم نواز شریف نے اس حوالے سے وزیراعلی سے اصلاح احوال کی ہدایت بھی کی۔