کراچی،ٹی ٹونٹی کرکٹ قومی ڈومیسٹنگ ٹورنامنٹ پشاورپنتھرزنے جیت لیا، دفاعی چیمئپن لاہور لائنزکو7وکٹوں سے شکست ، افتخار کی ناقابل شکست اننگز

پیر 29 ستمبر 2014 07:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29ستمبر۔2014ء)ٹی ٹونٹی کرکٹ قومی ڈومیسٹنگ ٹورنامنٹ پشاورپنتھرزنے جیت لیا،فائنل میں پشاورپنتھرزنے دفاعی چیمئپن لائنزکو7وکٹوں سے شکست دی ،کراچی میں کھیلے جانے والے فائنل میں لاہورلائنزکے کپتان اظہرعلی نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرنے کافیصلہ کیا،لاہورلائنزنے مقررہ 20اوورزمیں 9وکٹوں کے نقصان پر133رنزبنائے ،لاہورلائنزکی طرف سے امام الحق نے 52رنزبنائے ،پشاورپنتھرزکی طرف سے تاج ولی نے 3کھلاڑیوں کوآوٴٹ کیا۔

(جاری ہے)

پشاورپنتھرنے 134رنزکے ہدف میں بڑے اعتمادکے ساتھ اننگزکاآغازکیا،پشاورکی طرف عادل نے 33اورافتخارنے 53رنزکی ناقابل شکست اننگزکھیلی اوراپنی ٹیم کوچیمپئن بنانے میں اہم کرداراداکیا۔پشاورپنتھنزنے آخری اوورزمیں ہدف حاصل کرکے ایونٹ جیت لیا۔