شام پر فضائی حملے کی قیادت ، خاندان نے مریم منصوری سے تعلق توڑ لیا

پیر 29 ستمبر 2014 07:47

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29ستمبر۔2014ء)متحدہ عرب امارات کی پہلی خاتون پائلٹ مریم المنصوری کی شام میں دولت اسلامی پر فضائی حملے کی قیادت کرنے پر اس کے خاندان والوں نے ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے اس سے ناطہ توڑنے کا اعلان کیا ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق ایک روز پہلے تو امارات ایئر فورس کی میجر مریم المنصوری کی شام میں دولت اسلامیہ پر حملوں کو امریکا اور یورپ بھر سمیت امارات میں بھی بڑے فخر سے دیکھا جا رہا تھا ، مگر اس کے ایک روز بعد ہی اس کی اپنی فیملی کی جانب سے اس کی مخالفت شروع ہو گئی ہے اور اس سے تعلق ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

آئی ایس آئی ایس پر بمباری کو شام کے سنی ہیروز کے خلاف حملے قرار دیا ہے اور مزید کہا گیا ہے کہ شام میں کئے جانے والے حملے بڑے ظالمانہ ہیں۔

(جاری ہے)

مریم نے ایف سولہ کے ذریعے حملوں کی قیادت کی تھی۔ فلسطینی میڈیا کے مطابق مریم کی فیملی نے اپنے بیان میں شام کے انقلاب کی حمایت بھی کی ہے۔ اس کے خاندان نے متحدہ عرب امارات میں پبلک کے سامنے مریم سے ناطہ توڑنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ اس کے علاوہ جو بھی ہمارے شامی بھائیوں پر اٹیک کر رہے ہیں وہ ظالم ہیں۔

یاد رہے کہ منصوری قبیلہ امارات میں کافی با اثر سمجھا جاتا ہے ، جس کا ایک حکومت میں کامرس وزیر بھی ہے۔ ملک کے دارالحکومت ابو ظہبی کا یہ دوسرا بڑا قبیلہ ہے۔ اس تناظر میں اس کی فیملی کی جانب سے جاری کردہ بیان بڑا معنی خیز اور اہم سمجھا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :