گجرات فسادات پر نریندر مودی پر فردجرم عائد،گرفتار نہیں کیا جاسکتا، امریکی جج

پیر 29 ستمبر 2014 07:47

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29ستمبر۔2014ء) امریکا کی ایک عدالت نے گزشتہ روز پہلی مر تبہ امریکا کے دورے پر آئے ہوئے بھارتی وزیراعطم نریندر مودی کے خلاف گجرات میں بے گناہ مسلمانوں کے قتل عام اور اقلیتوں کے ساتھ ظالمانہ سلوک پر فرد جرم عائد کر دی ۔

(جاری ہے)

تا ہم امریکی جج نے قرار دیا کہ منتخب وزیراعظم ہونے کی وجہ سے نریندر مودی کو گرفتار نہیں کیا جا سکتا۔ کیونکہ امریکی قانون انہیں گرفتاری سے استثنیٰ دیتا ہے ۔ تاہم مودی خود یا ان کا وکیل عدالت میں پیش ہو کر فرد جرم کا جواب داخل کرے ۔ نریندر مودی کے خلاف انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی ایک غیر سرکاری تنظیم کے سربراہ نے دائر کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :